سوشل میڈیا کو اپنے وطن کے لیئے استعمال کیجئے.
سوشل میڈیا کو اپنے وطن کے لیئے استعمال کیجئے تحریر: امان الرحمٰن دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ آج آپ نے کوئی بھی معلومات لینی ہو یا کوئی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنی ہو ضروریاتِ زندگی کی تمام تر چیزیں یہ سب انٹرنیٹ پر مل جاتا ہے ۔جہاں ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اِس کے منفی استمعال کا عنصر بھی جنم لے رہا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں یہ منفی عنصر بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ آج ہر دوسرے شخص کے پاس اینڈرائیڈ موبائل فون ہے اور ہر شخص فیسبک اور ٹویٹر انسٹاگرام پر ایکٹو رہتا ہے یا یوں سمجھئے کے ہم نے سوشل میڈیا کو اپنی زندگی کا بہت اہم حصہ تصور کرلیا ہے جس کے بغیر زندگی گُزارنا مشکل ہو جائے گی ۔ لیکن اگر ہماری ایسی عادت بن ہی گئی ہے یا ہم اِس کے بنا رہ نہیں سکتے تو کیوں ناں ہم اِس موبائل کے ساتھ جوڑے سوشل میڈیا کو اپنے ملک اپنے مذہب کے لئے استعمال کریں اور ملک و قوم کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ مُعاشرہ بہتری کی طرف آئے اور آپ کی ایک چھوٹی سی پوسٹ یا تحریرکسی کے دل میں گھر کر جائے، یا آپ ملک دُشمن جھوٹے پروپیگنڈے کو فاش کر دیں اور آپ کے ہم وطن دُشمن کے اِس گھناؤنے ہتھکنڈے ...